حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع کی اطلاعیہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق رہبر شہید (رہ) کے الوداعی مراسم بروز منگل 7 جولائی 2026ء کو صبح 5 بجے سے ان کے پیکرِ مطہر پر نمازِ جنازہ کے ساتھ شروع ہوں گے جو آیت اللہ العظمیٰ عبد اللہ جوادی آملی مسجد مقدس جمکران میں پڑھائیں گے۔
نمازِ جنازہ کے بعد رہبر شہید (رہ) کی تشییع مسجد جمکران سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی جانب کی جائے گی جس میں قم کے عوام اور ملک بھر سے آنے والے زائرین شریک ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ